کاروار:21؍فروری (ایس اؤ نیوز)رواں سال اترکنڑا ضلع میں50348گھروں کو نئے پانی کاکنکشن دیاجائےگا۔ یہ کام مرکزی حکومت کے جل جیون ابھیان کے تحت ریاستی حکومت کی طرف سے تشکیل دئیے گئے ’گھر گھر گنگے‘ منصوبے کے مطابق انجام دئیے جانےکی اترکنڑا ضلع پنچایت ایگزکیٹیو آفیسر ایم پریانگا نے جانکاری دی ۔
ضلع پنچایت سی ای اؤ نے بتایا کہ ضلع کے کل 685رہائشی علاقوں کے 50348گھروں کو پینےکے پانی کاکنکشن دینے کا منصوبہ ہے۔ اب تک 285کاموں کا عملی نقشہ تیارکیاجاچکاہے، جن میں 276کاموں کو انتظامیہ اور ٹکنکل محکمہ نے منظوری دی ہے۔ ان کاموں کےلئے ٹینڈر بلانےکا کام جاری ہے 54کام شروع کئےجانےکی بات کہی۔ اسی طرح کیندر جل شکتی وزارت کے تحت دیہی علاقوں کے اسکول، آنگن واڑی مرکز، رہائشی اسکول، پی یوکالج اور آشرم اسکولوں کو بھی پینے کےپانی کا کنکشن دینے کے لئے 100دن کا پروگرام جاری کیاگیا ہے۔
ضلع میں پینے کے پانی کی ضرورت والے 255اسکول، 323آنگن واڑی مرکز، 24پی یو کالجوں کو مختلف منصوبہ جات کے تحت کنکشن دیاجائے گا۔ پینے کے پانی کاکنکشن دینے والے منصوبے کے لئے 1.57کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔ فی اسکول 20 ہزار روپئے اور آنگن واڑی مرکز کو 15ہزاروپئے طئے گئےہیں۔ اگر کہیں اس سے زیادہ رقم کی ضرورت ہوتی ہے تو متعلقہ گرام پنچایتوں میں دستیاب امداد سے کام لئے جانےکی جانکاری دی ۔
ضلع کے گھروں کو پینےکےپانی کا کنکشن دینے والے منصوبے کے لئے 163.71کروڑروپئے کاخرچ آئے گا۔ جس میں 37.50 فی صد مرکزی ،37.50فی صد ریاستی اور 10فی صد گرام سمودایا کا حصہ اور 15فی صد متعلقہ گرام پنچایت کی طرف سے ادا کیا جانا طئے ہونےکی پریانگا نے جانکاری دی۔ دیہی علاقوں میں ہرگھر کو روزانہ 55لیٹر پینے کا پانی سپلائی کیا جائے گا۔